جامعہ کے قواعد و ضوابط
﴿۱﴾ جامعہ اسلامیہ کا تعلیمی سال ۱۰شوال سے شروع ہو کر ۲۰شعبان کو ختم ہوتا ہے۔
﴿۲﴾ داخلہ کے خواہش مند طلبہ کا تقریری و تحریری امتحان لینے کے بعد داخلہ کی کاروائی مکمل کی جاتی ہے، یہ داخلے شوال کے دوسرے عشرے میں لئے جاتے ہیں۔
﴿۳﴾ مستحق طلبہ کے لئے وظائف کا بھی انتظام جامعہ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
﴿۴﴾ جامعہ میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔
﴿۵﴾ مستطیع طلبہ سے فیس خوراک مبلغ ایک ہزار ﴿۱۰۰۰﴾ روپئے لئے جاتے ہیں۔
﴿۶﴾ سال کے شروع میں لائبریری سے کتابیں عاریۃ دی جاتی ہیں، البتہ تین سو ﴿۳۰۰﴾ روپئے بطور ضمانت وصول کئے جاتے ہیں جو سال کے اخیر میں کتابوں کی وصولی کے وقت واپس کر دئیے جاتے ہیں۔