مرکز کے مختلف شعبے

مرکز کے مختلف شعبے

﴿۱﴾    مرکزی کتب خانہ:

        اس وقت اس عظیم کتب خانے میں ایک لاکھ  ﴿۱۰۰۰۰۰﴾ سے زائد کتابیں دستیاب ہیں، جو تشنگان علم اور واردان بساط تحقیق کے لئے ایک قیمتی ذخیرہ اور بیش بہا سرمایہ ہے۔

﴿۲﴾   کمپیوٹر وانٹرنیٹ سنٹر:

        طلبہ جامعہ اسلامیہ کو کمپیوٹر سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ کا اہم مقصد اسلام کے خلاف عام کئے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے اور غلط تصورات کا مثبت، علمی اور ٹھوس جواب دینا اور اسلام کے رخ روشن سے دنیا کو واقف کرانا ہے۔

﴿۳﴾  شعبہ مخطوطات:

        اس شعبہ کا مقصد نادر مخطوطات کو جمع کرنا اور مفید مخطوطات کی اعلی معیاری تحقیق کر کے ان کو اشاعت کے قابل بنانا ہے۔

﴿۴﴾   مفکر اسلام حضرت مولانا ابوالحسن علی ندویؒ میوزیم:

        اس میوزیم میں مفکر اسلام حضرت مولانا سیدابوالحسن علی ندویؒ سے متعلق تمام دستاویزی معلومات اکٹھا کرنا اور حضرت کی تصنیفات ،تحریکات اور خیالات سے آئندہ نسلوں کو روشناس کرانا مقصود ہے، حضرت کے متعلق یہ ایک جامع میوزیم ہے ، جہاں سے حضرت مولانا سے متعلق ہر طرح کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

﴿۵﴾   شعبۀ بحث و تحقیق:

        اس شعبہ کا مقصد ملک کی مشہور اعلی دانشگاہوں کے فضلاء کے ذریعہ علوم اسلامیہ خصوصا فن حدیث سے متعلق اعلی معیاری بحث و تحقیق کا نمونہ قائم کرنا اور عملی طور پر ہندوستانی فضلاء کے علوم کی تحقیق کر کے ان کو اس قابل بنانا کہ جدید علمی و تحقیقی معیار پر ان کو شائع کرایا جا سکے۔