مرکز الشیخ ابی الحسن الندوی

مرکز الشیخ ابی الحسن الندوی للبحوث والدراسات  الاسلامیۃ

‘‘مرکز الشیخ ابی الحسن الندوی للبحوث والدراسات الاسلامیہ’’نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم اسلام کا ایک مشہور علمی و تحقیقی ادارہ ہے، جو جامعہ اسلامیہ مظفرپور، اعظم گڑھ کے احاطہ میں قائم ہے،جس کے کتب خانے میں ایک لاکھ  ﴿۱۰۰۰۰۰﴾ سے زائد کتابیں علم و تحقیق سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے موجود ہیں، اس کے قیام کے پس منظر اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز کے بانی حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی فرماتے ہیں:

حضرت مولانا علی میاں صاحبؒ کی جو شفقت اس ناچیز پر رہی ہے اس کا تقاضہ تھا کہ ان کی یادگار جامعہ اسلامیہ میں قائم کی جائے، حضرت والاؒ اس جامعہ میں تقریبا دس مرتبہ تشریف لا چکے ہیں اور کبھی کبھی چند روز قیام فرمایا ہے، اسی طرح ان کے قائم مقام حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی ؒ مع محترم مولانا سید واضح رشید حسنی ندوی اور رفقاء کے بار بار تشریف لاتے رہے ہیں، اس بنا پر یہ ضروری سمجھا گیا کہ ان کے نام نامی کے ساتھ یہ مرکز منسوب کیا جائے۔

یہ مرکز جو جامعہ اسلامیہ کے تحت قائم کیا گیا ہے اس میں صرف ایک اچھے کتب خانہ کا قیام ہی پیش نظر نہیں ہے بلکہ علمی و تحقیقی کام کرنا مقصود ہے، خصوصیت کے ساتھ جس کا تعلق علوم حدیث سے ہے، اس مرکز کے مقاصد حسب ذیل تجویز کئے گئے ہیں:

﴿۱﴾    ایک عظیم الشان علمی، تاریخی، ادبی اور ثقافتی مکتبہ کا قیام۔

﴿۲﴾   علماء ہند کی علوم حدیث پر وہ کتابیں جو اب تک عالم عرب میں نئے اسلوب و فہارس کے ساتھ نہیں آ سکی ہیں ان کو تیار کرنا اور اس قابل بنانا کہ عرب ممالک میں جدید علمی و تحقیقی معیار پر شائع کرائی جا سکیں۔

﴿۳﴾  اس عظیم کام کے لئے ان علماء و مراکز سے تعاون حاصل کرنا جن سے بسہولت اس کام میں مدد مل سکے۔

﴿۴﴾   بہت سی اہم کتابیں جو علوم حدیث یا دیگر علوم اسلامیہ پر لکھی گئی ہیں ان کا اردو میں ترجمہ کرانا یا جو کتابیں ہندوستانی علماء نے تصنیف کی ہیں ان کو عربی میں منتقل کرانا۔.ہمارے پارٹنرز کا شکریہ، آپ ہر ترجیح اور بجٹ کے مطابق، بجٹ سے لے کر ٹاپ آف دی رینج تک ties آن لائن تلاش کر سکتے ہیں سپر سجیلا ماڈل.

﴿۵﴾   علماء و باحثین سے روابط پیدا کرنا اور ان سے استفادہ کی راہ ہموار کرنا۔

        مرکز نے بہت ہی قلیل عرصے میں اپنی علمی و تحقیقی مطبوعات کے ذریعہ عالم اسلام میں اپنا ایک بلند مقام بنا لیا ہے، مندرجہ ذیل علمی مطبوعات کو دیکھ کر اس کی سرگرمیوں اور کام کی رفتار کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

﴿۱﴾    اوجز المسالک الی موطا مالک  ۱۸/جلدیں

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی، ط: دارالقلم ،بیروت۔

﴿۲﴾   بذل المجہود فی حل سنن ابی داود ۱۴ /جلدیں

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی، ط: دارالبشائر ،بیروت۔

﴿۳﴾  التعلیق الممجد  ۳/جلدیں

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی، ط: دارالقلم ،بیروت۔

﴿۴﴾   ظفرالامانی للشیخ عبدالحئ اللکھنوی

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی، ط: دارالقلم ،بیروت۔

﴿۵﴾   الزہد الکبیر للبیہقی

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی،   ط: بیروت۔

﴿۶﴾   الشیخ محمد یوسف الکاندھلوی حیاتہ و منہجہ فی الدعوۃ

        تالیف: مولانا محمد ثانی حسنی

        تعریب: مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی ،  ط: دارالقلم بیروت۔

﴿۷﴾  الامام المحدث الشیخ محمد زکریا الکاندھلوی و مآثرہ العلمیۃ

        تالیف: مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی

        تعریب: مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

﴿۸﴾   امام مالک اور ان کی کتاب موطا کا مقام

        تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

        ترجمہ: مولانا فیروز اختر ندوی ،  ط: الہند

﴿۹﴾   محدثین عظام اور ان کے علمی کارنامے

        تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۱۰﴾  صحبتے با اولیاء

تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۱۱﴾   فن اسماء الرجال

تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۱۲﴾  ذکر زکریا

        مجموعۀ مقالات دو روزہ بین الاقوامی مذاکرۀ علمی بعنوان: حضرت شیخ الحدیث

        مرتب: مولانا فیروزاختر ندوی،  ط: الہند

﴿۱۳﴾  اعلام المحدثین و مآثرھم العلمیۃ

تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

تعریب: مولانا سید جاوید احمد ندوی، ط: دارالقلم بیروت

﴿۱۴﴾  الجامع الصحیح للبخاری بحاشیۃ المحدث السہارنفوری ، ۱۵/ جلدیں

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

        ط: دارالبشائر الاسلامیۃ بیروت

﴿۱۵﴾  ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء

        تالیف: شاہ ولی اللہ دہلوی

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

        تعریب: مولانا فیروزاختر ندوی، مولانا سید جاوید احمد ندوی،  ط: بیروت

﴿۱۶﴾  الابواب والتراجم لصحیح البخاری ، ۵/ جلدیں

        تالیف: مولانا محمدزکریا کاندھلوی

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹرولی الدین ندوی

        ط: دارالبشائر الاسلامیۃ بیروت

﴿۱۷﴾  الدر الثمین باسانید الشیخ تقی الدین الندوی

        ترتیب: مولانا محمدحسان اختر ندوی

﴿۱۸﴾  ہندوستان اور علم حدیث

        مجموعۀ مقالات دو روزہ بین الاقوامی مذاکرۀ بعنوان: ہندوستان اور علم حدیث

        ترتیب: مولانا فیروزاختر ندوی

﴿۱۹﴾  علامہ عبدالحئ لکھنوی حیات و خدمات

        تالیف: مولانا ڈاکٹر ولی الدین ندوی

        ترجمہ: مولانا محمدرافع ندوی

﴿۲۰﴾  تنسیق النظام فی مسند الامام ابی حنیفۃ النعمان  ۳/ جلدیں

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر ولی الدین ندوی

﴿۲۱﴾  المواہب اللطیفہ فی شرح مسند الامام ابی حنیفہ

        تالیف: علامہ عابد سندھی، ۷/جلدیں

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی، ط: بیروت

﴿۲۲﴾  داستاں میری ، ۲/جلدیں

        تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۲۳﴾ منہج العلامتین فی کتابیھما سیرۃ النبی

        تالیف: ڈاکٹرمولانا فرید الدین ندوی

﴿۲۴﴾ الیانع الجنی باسانید الشیخ عبدالغنی

        تالیف: علامہ محسن بن یحیی ترہتی

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر ولی الدین ندوی

﴿۲۵﴾ الجامع الکبیر ﴿سنن الترمذی﴾ مع الکوکب الدری، ۸/جلدیں

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۲۶﴾  شمائل النبی صلی اللہ علیہ وسلم للامام الترمذی

        تالیف: شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریا کاندھلوی

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۲۷﴾ خصائل نبوی شرح شمائل نبوی

        تحقیق و تعلیق: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۲۸﴾ المحدث الاستاذ الدکتور تقی الدین الندوی وجھودہ فی خدمۃ الحدیث النبوی الشریف

        تالیف: ڈاکٹرمولانا فریدالدین ندوی

﴿۲۹﴾  محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین  ﴿عربی﴾

        تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۳۰﴾ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین  ﴿اردو﴾

        تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۳۱﴾  تذکرہ رفتگاں

        تالیف: مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی

﴿۳۲﴾ مکتوبات اکابر

        تالیف: مولانا ڈاکٹر فرید الدین ندوی

﴿۳۳﴾ غایۃ التوضیح شرح الجامع الصحیح للامام البخاری  ﴿زیر طبع﴾