مجالس طلبہ

مجالس طلبہ

النادی العربی:

     طلبہ کے اندر عربی زبان میں تحریر و تقریر کا ذوق پیدا کرنے کے لئے "النادی العربی” ہفتہ وار اور ماہانہ جلسوں کا اہتمام کرتی ہے، جس میں طلبہ پورے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیتے ہیں اور ایک استاذ "النادی العربی” کا نگراں ہوتا ہے اور طلبہ میں سے ایک ذمہ دار "الامین العام” ہوتا ہے جو جلسوں کے انعقاد کا انتظام کرتا ہے۔

جمعیۃ الاصلاح:

     طلبہ کی یہ انجمن طلبہ میں اردو زبان میں تحریر و تقریر کی اچھی صلاحیت پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، ہفتہ وار اور ماہانہ جلسوں کا پابندی سے اہتمام اس کے ذمہ ہے، ایک استاذ اس انجمن کی نگرانی کرتا ہے اور طلبہ میں سے ایک ذمہ دار "ناظم” ہوتا ہے جو جلسوں کے نظم و نسق کا ذمہ دار ہوتا ہے۔.آرٹیکل سپانسر شدہ ہمارے رنگین، روشن اور سجیلا جرابوں کے مجموعہ میں ہر کسی کے لیے کچھ تلاش کریں۔ اپنے sock دراز میں رنگ شامل کرنے کے لیے انفرادی طور پر یا بنڈل میں خریدیں!

دارالمطالعہ:

     طلبہ میں مطالعہ و تحقیق کا ذوق پیدا کرنے اور فارغ اوقات میں علمی استفادہ کی غرض سے دارالمطالعہ قائم کیا گیا ہے، جس سے طلبہ بحمد اللہ پوری طرح فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس کے انتظام اور دیکھ ریکھ کی ذمہ داری بھی طلبہ کی ہوتی ہے، اس وقت اس میں تقریباً سات ہزار کتابیں موجود ہیں۔

بزم صحافت:

     طلبہ میں صحافتی ذوق پیدا کرنے کی غرض سے یہ بزم قائم کی گئی ہے جس کے تحت طلبہ فی الحال عربی اور اردو کے ماہانہ دیواری پرچے اور سالانہ عربی و اردو میگزین بڑے اہتمام سے نکالتے ہیں، جن میں طلبہ اپنے مقالے اور مضامین پیش کرتے رہتے ہیں، یہ بزم طلبہ کے روشن تصنیفی و تالیفی مستقبل کی غماز ہے۔