طلبہ جامعہ کے لئے ضروری ہدایات
﴿۱﴾ طالب علم کے لئے نماز جماعت سے پڑھنا ضروری ہے، اس کے لئے مہتمم یا نگراں کو حاضری لینے اور تنبیہ کرنے کا اختیار ہے۔
﴿۲﴾ طالب علم کے لئے تعلیم میں انہماک کے ساتھ اخلاق و ادب کا اہتمام بھی لازمی ہے ، جس طالب علم کا چال چلن اچھا نہ ہوگا یا وہ ضابطہ شکنی کا مرتکب ہوگا تو مہتمم اس کو فہمائش کرے گا، اور یہ اگر موثر نہ ہوا تو اس کے اخراج کر دینے کا مجاز ہوگا۔
﴿۳﴾ طلبہ کا غیر شرعی وضع بنانا قابل مواخذہ جرم ہے، اگر نگراں کی فہمائش ، تنبیہ و ممانعت کے باوجود کوئی طالب علم اس کا مرتکب ہوا تو اس کو دارالاقامہ اور جامعہ دونوں سے خارج کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے ۔.ہمارے partner-sponsored Glasses کو براؤز کریں، ہر ذائقہ اور بجٹ کے مطابق مختلف اختیارات کے ساتھ، آن لائن خریدنے کے لیے دستیاب ہے۔
﴿۴﴾ طلبہ کو دارالاقامہ کے نگراں کی اجازت کے بغیر جامعہ کے احاطہ سے باہر جانے کی اجازت نہ ہوگی۔
﴿۵﴾ طالب علم کے لئے ضروری ہوگا کہ روز مرہ پابندی سے تعلیمی گھنٹوں میں حاضر ہو۔
﴿۶﴾ ایک ہفتہ متواتر بلا اجازت غیر حاضری پر طالب علم کا نام موقوف کر دیا جائے گا۔
﴿۷﴾ کسی طالب علم کے لئے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔