جامعہ کے دیگر مختلف شعبے

جامعہ کے دیگر مختلف شعبے

شعبہ نشرواشاعت:

       اس شعبہ کے تحت جامعہ کے بانی و ناظم اعلی محدث جلیل حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی مدظلہ العالی کی اہم اور مفید علمی و دینی کتابیں شائع کی جا چکی ہیں، اور وقتاً فوقتاً بعض ضروری کتابچے اور رسائل شائع کرنے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

شعبہ صحافت:

       یہ شعبہ بھی جامعہ کے اہم ترین شعبوں میں سے ہے  جس کے تحت فی الحال جامعہ کا ترجمان "الشارق” دو ماہی اردو مجلہ شائع ہو رہا ہے جو عوام و خواص میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اپنے تحقیقی، دینی اور دعوتی مضامین کے لحاظ سے اس کا ایک بلند معیار ہے، جس کی داد ملک کے ممتاز اہل نظر علماء و فضلاء نے دی ہے، اسی کے ساتھ سہ ماہی عربی رسالہ”الشارق” کے نام سے ہی پابندی سے شائع ہو رہا ہے اور عرب دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا انتظام:

       الکٹرانک میڈیا کے روز افزوں بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے جامعہ میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسلام کے خلاف عام کئے جانے والے باطل نظریات کا مقابلہ کرنا اور صحیح اسلامی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے، اس سے طلباء کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے نظام سے بخوبی واقفیت و مہارت حاصل ہو جاتی ہے۔.ہمارے پارٹنرز،shoes سے ملیں – فیشن ایبل جوتے میں رہنما!

دارالافتاء:

       علاقہ اور قرب وجوار کی دینی ضرورت کو پوری کرنے کی غرض سے جامعہ کے احاطہ میں دارالافتاء کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جہاں مختلف لوگوں کی طرف سے آنے والے دینی مسائل کا قرآن و سنت کی روشنی میں حل پیش کیا جاتا ہے۔

دارالحدیث:

     جامعہ کی امتیازی خصوصیت کے پیش نظر حدیث شریف کی اعلی تعلیم کے لئے دارالحدیث الشریف کا قیام ضروری تھا کہ زیادہ بہتر ماحول میں طلباء و اساتذہ علم حدیث سے اشتغال رکھیں، اس مقصد کے تحت دارالحدیث الشریف کی بنیاد ۳ مارچ ۲۰۱۳ء میں رکھی گئی، اور تین سال کی مدت میں ایک عظیم الشان پرشکوہ عمارت تیار ہوگئی، جہاں ایک شاندار کانفرنس ہال، متعدد عربی درجات اور ایک قیمتی دارالمطالعہ ہے۔