جامعہ کا شعبۀ تعلیم
یہ جامعہ کا سب سے اہم اور فعال شعبہ ہے جو تین تعلیمی مرحلوں پر مشتمل ہے۔
پہلا مرحلہ﴿ابتدائیہ﴾:
یہ مرحلہ ابتدائی ﴿پرائمری﴾ کا ہے، جس میں ایک سال ابتدائی درجۀ اطفال اور اس کے بعد درجہ پانچ تک کی تعلیم دی جاتی ہے جس کا انتظام جامعہ ہی تحت مظفرپور گاؤں کے وسط میں مدرسہ قباء میں کیا گیا ہے، جس میں بچوں کو مادری زبان اور بنیادی مضامین کی تعلیم کے ساتھ سرکاری اسکول کے معیار کے مطابق رائج الوقت مضامین اور ہندی و انگریزی زبان کی تعلیم بھی شامل ہے۔
دوسرا مرحلہ﴿ثانویہ﴾:
یہ مرحلہ چھ درجات پر مشتمل ہے اور عربی درسگاہوں کے معیار کے ساتھ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کی سطح کے مطابق ہے، یعنی عربی زبان و ادب اور علوم اسلامیہ کے علاوہ انگریز ی اور جنرل سائنس کا معیار ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے مساوی ہے ۔.یہ مضمون انتہائی کم قیمتوں پر آپ کی پسندیدہ hats کا ذکر کرتا ہے۔ اسی دن کی ڈیلیوری، ڈرائیو اپ ڈیلیوری یا آرڈر پک اپ میں سے انتخاب کریں۔
تیسرا مرحلہ﴿کلیۃ اللغۃ العربیۃ والعلوم الاسلامیۃ ، لیسانس ﴾:
یہ مرحلہ چار تعلیمی سالوں پر مشتمل ہے جو عصری درسگاہوں کے بی۔ اے کے معیار کے مساوی ہے، ان میں عربی ادب ، حدیث و فقہ اور تفسیر اور ان کے متعلق مضامین کی اعلی اور معیاری تعلیم کا انتظام ہے ، عربی زبان میں لکھنے بولنے کی بھی استعداد پیدا کی جاتی ہے، کمپیوٹر و انگریزی تعلیم کا انتظام بھی بی۔اے کے مساوی ہے، نیز عصری علوم ، سیاسیات، اقتصادیات اور سائنس وغیرہ سے بھی ضروری حد تک واقفیت کرائی جاتی ہے۔
شعبۀ حفظ:
تعلیم کے ان مرحلوں کے علاوہ شعبۀ حفظ بھی قائم ہے جس میں حفظ و تجوید و قراءت کا بہتر سے بہتر نظم کیا گیا ہے، فی الحال اس کے نو درجے قائم ہیں جن سے حفاظ کی ایک بڑی تعداد فارغ ہو کر نکل چکی ہے اور ہر سال ایک معتد بہ تعداد حفظ قرآن کی تکمیل کرتی ہے۔