جامعہ اسلامیہ کا نصاب تعلیم
﴿۱﴾ ابتدائیہ
﴿مدت تعلیم چھ سال﴾
﴿۱﴾ روضۃ الاطفال ﴿نرسری﴾ (I)
﴿۲﴾ درجہ اول ﴿پرائمری﴾ (II)
﴿۳﴾ درجہ دوم ﴿پرائمری﴾ (III)
﴿۴﴾ درجہ سوم ﴿پرائمری﴾ (IV)
﴿۵﴾ درجہ چہارم ﴿پرائمری﴾ (V)
﴿۶﴾ درجہ پنجم ﴿پرائمری﴾ (VI)
اس مرحلہ میں ناظرہ قرآن مجید ، دینیات، اردو، ہندی، انگریزی، حساب کی تعلیم کے ساتھ سرکاری پرائمری اسکول کے معیار سے بہتر رائج الوقت مضامین کی تعلیم شامل ہے۔
﴿۲﴾ ثانویہ
﴿مدت تعلیم چھ سال﴾
﴿۱﴾ ثانویہ اولی (VII)
﴿۲﴾ ثانویہ ثانیہ (VIII)
﴿۳﴾ ثانویہ ثالثہ (IX)
﴿۴﴾ ثانویہ رابعہ (X)
اس مرحلہ میں اردو ،ہندی، انگریزی ،عربی ، فارسی ، دینیات، سیرت ،سماجی علوم ، تاریخ ،جغرافیہ اور دیگر علوم اسلامیہ کے ساتھ ہائی اسکول کے معیار کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے، اس درجہ سے فارغ ہونے والے طلبہ ہائی اسکول کے مساوی سرٹیفکیٹ کے مستحق ہیں۔
﴿۵﴾ ثانویہ خامسہ (XI)
﴿۶﴾ ثانویہ سادسہ (XII)
اس مرحلہ میں عربی زبان و ادب، تفسیر، حدیث، فقہ اسلامی، سماجی علوم، تاریخ، انگریزی اور دیگر علوم اسلامیہ کے ساتھ انٹر میڈیٹ کی سطح کی اعلی تعلیم دی جاتی ہے۔
﴿۳﴾ کلیۃ اللغۃ العربیۃ والعلوم الاسلامیۃ ﴿لیسانس﴾
(Graduation)
﴿مدت تعلیم چار سال﴾
﴿۱﴾ عالیہ اولی (B.A. I)
﴿۲﴾ عالیہ ثانیہ (B.A. II)
﴿۳﴾ عالیہ ثالثہ (B.A. III)
﴿۴﴾ عالیہ رابعہ (Lisans)
اس مرحلہ میں عربی ادب، تفسیر، اصول تفسیر، حدیث ، علوم حدیث، عقائد، فقہ اسلامی اور دیگر علوم اسلامیہ کے ساتھ انگریزی زبان کی بھی تعلیم دی جاتی ہے، نیز جدید علوم سائنس ، جغرافیہ، اقتصادیات، سماجیات اور سیاسیات وغیرہ سے ضروری حد تک واقفیت بھی کرائی جاتی ہے، اس کا معیار تعلیم گریجویشن ﴿بی۔اے/لیسانس ﴾ کے مساوی ہے۔
مذکورہ بالا تفصیل کے ساتھ سولہ سالوں پر مشتمل یہ نصاب ہندوستان اور عالم عربی کے اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسیٹیوں کا مماثل مانا جاتا ہے۔