جامعہ کا جائے وقوع
mapsembed.com
Visitor Counter
جامعہ کے بارے میں>> اصول وقواعد
اصول وقواعد
   جامعہ اسلامیہ کا تعلیمی سال10/ شوال سے شروع ہو کر20/ شعبان کو ختم ہوتا ہے ۔
   داخلہ کے خواہش مند طلبہ شعبان کے آخر یا ابتدائے رمضان میں درخواست بھیجیں، منظور ی کے بعد شوال میں داخلہ ہوتا ہے، استثنائی شکل میں شوال میں بھی داخلے لئے جا سکتے ہیں ۔
   مستحق طلبہ کے لئے وظائف کا بھی انتظام جامعہ کی طرف سے کیا جاتا ہے ۔
   جامعہ میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔
   مستطیع طلبہ سے فیس خوراک مبلغ چار سو ﴿400﴾ روپئے لئے جاتے ہیں ۔
   سال کے شروع میں لائبریری سے کتابیں عاریۃ دی جاتی ہیں، البتہ دوسو روپئے بطور ضمانت وصول کئے جاتے ہیں جو سال کے اخیر میں کتابوں کی وصولی کے وقت واپس کر دئیے جاتے ہیں۔

ضروری انتباہ
   طالب علم کے لئے نماز جماعت سے پڑھنا ضروری ہے، اس کے لئے مهتمم یا نگراں کو حاضری لینے اور تنبیہ کرنے کا اختیار ہے ۔
   طالب علم کے لئے تعلیم میں انہماک کے ساتھ اخلاق و ادب کا اہتمام بھی لازمی ہے، جس طالب علم کا چال چلن اچھا نہ ہوگا یا وہ ضابطہ شکنی کا مرتکب ہوگاتو مهتمم اس کو فہمائش کرے گا اور اگر یہ مؤثر نہ ہوا تو اس کے اخراج کردینے کا مجاز ہوگا۔
   طلبہ کا غیر شرعی وضع بنانا قابلِ مواخذہ جرم ہے، اگر نگراں کی فہمائش تنبیہ و ممانعت کے باوجود کوئی طالب علم اس کا مرتکب ہوا تو اس کو دارالاقامہ اور جامعہ دونوں سے خارج کرنے کی سزا دی جاسکتی ہے ۔
   طلبہ کو دارالاقامہ کے نگراں کی اجازت کے بغیر جامعہ کے احاطہ سے باہر جانے کی اجازت نہ ہوگی
   طالب علم کے لئے ضروری ہوگا کہ روز مرہ پابندی سے تعلیمی گھنٹوں میں حاضر ہو ۔
   ایک ہفتہ متواتر بلا اجازت غیر حاضری پر طالب علم کا نام موقوف کر دیا جائے گا۔