جامعہ کا جائے وقوع
mapsembed.com
Visitor Counter
جامعہ کے بارے میں>> ناظمِ جامعہ كا پیغام
ناظمِ جامعہ كا پیغام

جامعہ اسلامیہ مظفرپور اعظم گڑھ جو اعظم گڑھ بنارس روڈ پر واقع ہے در حقیقت حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی وبقیہ السلف حضرت مولانا محمد احمد پرتاپ گڑھی اور حضرت مولانا عبد الحلیم صاحب جونپوری کی دعاؤں کا ثمرہ ہے نیز مفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کی اس پر خصوصی توجہات اور عنایات رہی ہیں، جامعہ سے آپ کے قلبی تعلق کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ نے دس بار اپنی آمد سے جامعہ کو زینت بخشی ہے اور ہر طرح کی ترقی کی دعاؤں سے نوازہ ہے، یہاں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے نصاب کے مطابق عالمیت ﴿علیہ رابعہ﴾ تک تعلیم ہوتی ہے، اور ساتھ ہی ساتھ شعبئہ حفظ ﴿جو کی دس درجات پر مشتمل ہے﴾ منظم طور شعبۂ تجوید کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے، داخلہ کے خواہش مند طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنی درخواست ابتدائے رمضان تک جوابی لفافہ کے ساتھ بھیج دیں اور منظوری کے بعد ۹/ شوال کو یہاں آئیں، آتے وقت تصدیق نامہ ضرور ساتھ لائیں بغیر تصدیق نامہ کے داخلہ ممکن نہ ہو سکے گا، درجہ حفظ میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کے لیے کم از کم پانچ پارے حفظ کرنا ضروری ہے، غریب ونادار طلبہ کو وظائف بھی دیئے جاتے ہیں ۔

ناظم جامعہ ہذا