شیخ ابو الحسن ندوی سینٹر للبحوث والدراسات الإسلامیة








شیخ ابو الحسن ندوی سینٹر للبحوث والدراسات الإسلامیہ
مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم اسلام کا ایک مشہور علمی مرکز ہے، جس کے کتب خانے میں اسی ہزار﴿۰۰۰۰ ۸﴾ سے زائد کتابیں علم و تحقیق سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے دستیاب ہیں، اس کے قیام کے پس منظر اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز کے بانی حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی فرماتے ہیں: ''حضرت مولانا علی میاں صاحب کی جو شفقت اس ناچیز پر رہی ہے اس کا تقاضہ تھاکہ ان کی یادگار جامعہ اسلامیہ میں قائم کی جائے ، حضرت والا (رح) اس جامعہ میں تقریباً دس مرتبہ تشریف لا چکے ہیں اور کبھی کبھی چند روز قیام فرمایا ہے ، اسی طرح ان کے قائم مقام حضرت مولاناسید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ مع محترم مولانا سید واضح رشید حسنی ندوی مدظلہ اور رفقاء کے بار بار تشریف لاتے رہے ہیں ، اس بنا پر یہ ضروری سمجھا گیا کہ ان کے نام نامی کے ساتھ یہ مرکز منسوب کیا جائے ۔ یہ مرکز جو جامعہ اسلامیہ کے تحت قائم کیا گیا ہے اس میں صرف ایک اچھے کتب خانہ کا قیام ہی پیش نظر نہیں ہے بلکہ علمی و تحقیقی کام کرنا مقصود ہے ، خصوصیت کے ساتھ جس کا تعلق علوم حدیث سے ہے۔
Visitor Counter