جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڑھ یوپی انڈیا


جامعہ کا جائے وقوع
mapsembed.com
Visitor Counter
جامعہ کے بارے میں>> مجالسِ طلبہ
مجالسِ طلبہ
النادی العربی
طلبہ کے اندر عربی زبان میں تقریر و تحریر کا ذوق پیدا کرنے کے لئے ''النادی العربی'' ہفتہ وار اور ماہانہ جلسوں کا اہتمام کرتی ہے جس میں طلبہ پورے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیتے ہیں ایک استاذ ''النادی العربی '' کا نگراں ہوتا ہے اور طلبہ میں سے ایک ذمہ دار "الامین العام" ہوتا ہے ، جو جلسوں کے انعقاد کا انتظام کرتا ہے ۔
جمعية الاصلاح
طلبہ کی یہ انجمن طلبہ میں اردو زبان میں تقریر و تحریر کی اچھی صلاحیت پیدا کرنے کاایک اہم ذریعہ ہے ہفتہ وار اور ماہانہ جلسوں کا پابندی سے اہتمام اس کے ذمہ ہے ۔ ایک استاذ اس انجمن کی نگرانی کرتا ہے اور طلبہ میں سے ایک ذمہ دار ''ناظم'' ہوتا ہے جو جلسوں کے نظم و نسق کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔
دارالمطالعہ
طلبہ میں مطالعہ و تحقیق کا ذوق پیدا کرنے اور فارغ اوقات میں علمی استفادہ کی غرض سے دارالمطالعہ قائم کیا گیا ہے ، جس سے طلبہ بحمد اﷲپوری طرح فائدہ اٹھارہے ہیں اس کے اس کے انتظام اور دیکھ ریکھ کی ذمہ داری بھی طلبہ کی ہوتی ہے ، اس وقت اس میں تقریباً سات ہزار کتابیں موجود ہیں۔
بزمِ صحافت
طلبہ کے اندر صحافتی ذوق پیدا کرنے کی غرض سے یہ بزم قائم کی گئی ہے جس کے تحت طلبہ فی الحال عربی اور اردو کے ماہانہ دیواری پرچے اور سالانہ عربی و اردو میگزین بڑے اہتمام سے نکالتے ہیں ، جن میں طلبہ اپنے مقالے اور مضامین پیش کرتے رہتے ہیں یہ بزم طلبہ کے روشن تصنیفی و تالیفی مستقبل کی غماز ہے ۔