جامعہ کا جائے وقوع
mapsembed.com
Visitor Counter
جامعہ کے بارے میں>> جامعہ کے مختلف شعبے
جامعہ کے مختلف شعبے
شعبۂ نشر واشاعت
اس شعبہ کے تحت جامعہ کے بانی وسرپرست محدث جلیل حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین صاحب ندوی مد ظلہ العالی کی اہم اور مفید علمی ودینی کتابیں شائع کی جاچکی ہیں اور وقتاً فوقتاً بعض ضروری کتابچے اور رسائل شائع کرنے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔
شعبۂ صحافت
یہ شعبہ بھی جامعہ کے اہم ترین شعبوں میں سے ہے جس کے تحت فی الحال جامعہ کا ترجمان "الشارق" دو ماہی اردو مجلہ شائع ہو رہا ہے ، جو عوام و خواص میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اپنے تحقیقی ، دینی اور دعوتی مضامین کے لحاظ سے اس کا ایک بلند معیار ہے جس کی داد ملک کے ممتاز اہل نظر علماء و فضلاء نے دی ہے ۔
شعبۂ کمپیوٹر اور انٹر نیٹ
الکٹرانک میڈیا کے روز افزوں بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے جامعہ میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے ، جس کا مقصد اسلام کے خلاف عام کئے جانے والے باطل نظریات کا مقابلہ کرنا اور صحیح اسلامی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے اس سے طلبہ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے نظام سے بخوبی واقفیت و مہارت حاصل ہو جاتی ہے ۔