سرِ ورق

جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڑھ میں آپ کا خیر مقدم ہے

ہندوستان میں اسلامی مدارس کا وجود دین کی حفاظت اور پاسبانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بالغ نظر علماء و مفکرین نے اس کے طول و عرض میں مدارس قائم کرنے کی ہمیشہ دعوت بھی دی ہے اور کوشش بھی کی ہے ، جہاں سے ایک طرف علوم اسلامیہ کے نشر و اشاعت اور دوسری طرف امت مسلمہ کی اصلاح و تربیت کا فریضه انجام دیا جاتا رہا ہے۔ ہندوستان کے مشہور و معروف عالم دین و محدث جلیل حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی مظاہری دامت برکاتہم نے اسی مقصد کے پیش نظر۱۴۰۹ھ مطابق ۱۹۸۹ء میں اپنے وطن مظفرپور ، اعظم گڑھ میں”جامعہ اسلامیہ” کے نام سے ایک ادارہ قائم فرمایا۔ اس جامعہ کی خوش قسمتی تھی کہ شروع ہی سے ہندوستان کے سبھی اکابر حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی نور اﷲ مرقدہ ، حضرت مولانا محمد احمد صاحب پرتاپ گڑھی نوراﷲ مرقدہ،حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نوراﷲ مرقدہ،حضرت مولانا عبد الحلیم صاحب جونپوری نوراﷲ مرقدہ، حضرت مولانا قاری صدیق احمد صاحب باندوی نوراﷲ مرقدہ اور حضرت شیخ الحدیث رحمۃ اﷲ علیہ کے خلفاء کی توجہات و دعائیں حاصل رہیں۔….مزيد پڑھيں

جامعہ كے بانى

عالم اسلام کے مشہور ومعروف عالم دین محدث جلیل حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی اعظم گڑھ یوپی ﴿انڈیا﴾ کے گاؤں مظفرپور میں ۱۹۳۴ء میں پیدا ہوئے، مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ، مظاہر علوم سہارنپور، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں تعلیم حاصل کی اور جامعہ ازہر قاہرہ سے حدیث شریف کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز محدث جلیل حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی کا شمار ہندوستان کے ممتاز ترین علماء و محدثین میں ہوتا ہے، انہوں نے حدیث شریف کا علم شیخ الحدیث حضرت مولانا … مزيد پڑھيں​

جامعہ کے قواعد و ضوابط

﴿۱﴾ جامعہ اسلامیہ کا تعلیمی سال ۱۰شوال سے شروع ہو کر ۲۰شعبان کو ختم ہوتا ہے۔
﴿۲﴾ داخلہ کے خواہش مند طلبہ کا تقریری و تحریری امتحان لینے کے بعد داخلہ کی کاروائی مکمل کی جاتی ہے، یہ داخلے شوال کے دوسرے عشرے میں لئے جاتے ہیں۔
﴿۳﴾ مستحق طلبہ کے لئے وظائف کا بھی انتظام جامعہ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
﴿۴﴾ جامعہ میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔…مزيد پڑھيں​

اغراض ومقاصد

﴿۱﴾ علوم قرآن و حدیث سے طلبہ کو اس طرح آراستہ کرنا کہ قرآن و حدیث ان کا ذوق و مزاج اور شخصیت کی شناخت بن جائے۔
﴿۲﴾ علم حدیث کے ایسے ماہرین فضلاء اور متخصصین پیدا کرنا جو علم حدیث سے شغف رکھتے ہوئے اس کی گراں قدر خدمات انجام دے سکیں۔
﴿۳﴾ عربی زبان و ادب کی تعلیم ایک زندہ زبان کی حیثیت سے دینا کہ طلبہ کے اندر قرآن و حدیث کے فہم کے ساتھ دعوت و تبلیغ کا بھی سلیقہ پیدا ہو۔….مزيد پڑھيں​

جامعہ مشاہیر كی نظر میں

آج 2/ذی الحجہ 1415ھ کوجامعہ اسلامیہ مظفر پور میں پانچویں بار حاضری کا موقع ملا، اس کے بانی عزیز محترم جناب مولانا تقی الدین ندوی مظاہری کے اخلاص کے ساتھ جس لگن اور شوق کا اندازہ ہوتا ہے اس پر جامعہ کی نہایت ہی خوبصورت دو منزلہ عمارت اپنی دیدہ زیب مسجد کے ساتھ شاہد عدل ہے ، مؤسس کے دیرینہ اور گہرے تعلقات کی وجہ سے یہاں بار بار آنے کا خیال ہوتا ہے ، آں عزیز کا تعلق جامعہ سے اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا کسی باپ کا بیٹے سے… مزيد پڑھيں​

مرکز الشیخ ابی الحسن الندوی

‘‘مرکز الشیخ ابی الحسن الندوی للبحوث والدراسات الاسلامیہ’’نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم اسلام کا ایک مشہور علمی و تحقیقی ادارہ ہے، جو جامعہ اسلامیہ مظفرپور، اعظم گڑھ کے احاطہ میں قائم ہے،جس کے کتب خانے میں ایک لاکھ  ﴿۱۰۰۰۰۰﴾ سے زائد کتابیں علم و تحقیق سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے موجود ہیں، اس کے قیام کے پس منظر اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز کے بانی حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی فرماتے ہیں…..مزيد پڑھيں​

جامعہ كا تعاون

جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڑھ یوپی بفضلہ تعالی تعلیمی وتربیتی اور ثقافتی میدان میں ترقی کی طرف گامزن ہے جہاں طلبہ کی تعداد ایک ہزار  سے زائد ہے، طلبہ واساتذہ اور باحثین کی علمی سیرابی کے لیے ایک عظیم الشان کتب خانہ اور ریسرچ سینٹر مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی قائم ہے…مزيد پڑھيں​